اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے ایک جامع جوہری معاہدے کی توثیق میں ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے لئے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کر لی.
اقوام متحدہ كي سكيورٹي كونسل كے اجلاس ميں ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ہونے والے جوہري معاہدے كے بارے ميں ايك قرارداد كو منظور كركے ايران كے خلاف اقتصادي پابنديوں كے سلسلے ميں اپني گذشتہ 6 قراردادوں كو منسوخ كرديا ہے.
سكيورٹي كونسل كے تمام 15 اركان نے قرارداد نمبر 2231 كے حق ميں ووٹ ديا، قرارداد كا مسودہ سكيورٹي كونسل ميں ايران كے نمائندے نے پيش كيا.
يورپي يونين كے وزراء خارجہ نے بھي ايران اور گروپ1+5 كے درميان ہونے والے جوہري معاہدے كو منظور كرليا ہے جس كے بعد يورپي يونين كي جانب سے ايران كے خلاف پابندياں ختم ہوجائيں گي.
امريكي كانگريس بھي 60 دن كے بعد ايران اور گروپ 1+5 كے درميان ہونے والے جوہري معاہدے كے حق ميں يا مخالفت ميں اپنا ووٹ ڈالے گي امريكي كانگرس كي مخالفت كي صورت ميں امريكي صدر اسے ويٹو كركے معاہدے كو سرانجام تك پہنچانے كي كوشش كريں گے.












۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲